محکمہ جنگلی حیات کا وائلڈ لائف پارکس اور چڑیا گھروں میں اضافی فیزنٹس اور موروں کی فروخت کا فیصلہ
فروخت کی اجازت صرف سرکاری و نیم سرکاری اداروں، رجسٹرڈ پرائیویٹ بریڈرز اور وائلڈ لائف ریزرو زکیلئے ہوگی
(لائیوسٹاک پاکستان) سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مبین الٰہی نے محکمہ کے زیر انتظام وائلڈ لائف پارکس اور چڑیا گھروں میں سرپلس فیزنٹس اور موروں کی فروخت کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم فروخت کی اجازت صرف سرکاری ونیم سرکاری اداروں، رجسٹرڈ پرائیویٹ بریڈرز اور وائلڈ لائف ریزرو زکیلئے ہے۔صدر دفتر لاہور سے ڈائریکٹر چڑیا گھر لاہور اور صوبہ کے تمام ڈپٹی ڈائریکٹر زکو لکھے گئے خصوصی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے زیر انتظام وائلڈ لائف پارکس اور چڑیا گھروں میں رکھے اضافی فیزنٹس اور موروں کو حکومتی و نیم حکومتی صوبائی و وفاقی اداروں، صوبائی و وفاقی سطح پر رجسٹرڈ پرائیویٹ بریڈنگ فارمز اور پرائیویٹ وائلڈ لائف ریزروزکو گورنمنٹ ریٹس پر فروخت کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ کئی سال سے محکمہ کے زیر انتظام تمام وائلڈ لائف پارکس اور چڑیا گھروں میں جنگلی حیات کی مختلف نادر و نایاب انواع کی کامیابی سے افزائش نسل جاری ہے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف