ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے تحت بھینس کالونی میں کنونشن کا انعقاد

ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام بھینس کالونی کراچی میں حاجی اختر گجر (صدر ڈی ایف اے ) اور سردار رفیق خان کی صدارت میں ڈیری فارمرز کنونشن منعقد ہوا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جس میں سیکریٹری لائیو اسٹاک اینڈ فشریز اعجاز احمد مہیسر، محمود الحق، ڈاکٹر نذیر حسین کلہوڑو ، جمیل شیخ ، ڈی جی لائیو اسٹاک شوکت مختار اور دیگر نے شرکت کی۔ ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے در پیش مسائل سیکریٹری لائیو اسٹاک سندھ کو پیش کیے ۔ رہنماؤں نے حکومت سندھ اور متعلقہ محکموں سے پر زور مطالبہ کیا کہ بھینس کالونی آنے والی سڑک مہران ہائی وے فوری تعمیر کرائی جائے جو انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور جگہ جگہ پانی بھرا ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔