غیر قانونی سلاٹر ہائوس کیخلاف کاروائی کی جائے ،مسرت جبیں

ملاوٹ شدہ غیر معیاری دالوں اور گوشت کی فروخت کو روکا جا ئے گا

خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ضلع خوشاب مسرت جبیں نے کہا ہے کہ ضلع خوشاب بھر میں قائم غیر قانونی وغیر رجسٹرسلاٹر ہاؤس کے مالکان کیخلاف سخت قانونی کاروائیاں عمل میں لائی جائیں اور ملاوٹ شدہ غیر معیاری دالوں اور گوشت کی فروخت کو روکا جاسکے ۔ فوڈ اتھارٹی ہوٹلوں ، ریسٹورانوں ، برگر ، پیزا و شوارما کو گوشت اور قیمہ کی رسد چیک کرے ۔ مردار اور غیر معیاری حفظانِ صحت کے اصولوں کے منافی گوشت کی فروخت میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ان کیخلاف گھیرا تنگ کرے ۔متعلقہ محکمہ جات اپنے شہریوں کو ملاوٹ سے پاک اشیائے خوردونوش ، دودھ ، گوشت ، وغیرہ کی فراہمی کے لیے اپنے سسٹم کو مضبوط بنائے ۔

8 thoughts on “غیر قانونی سلاٹر ہائوس کیخلاف کاروائی کی جائے ،مسرت جبیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔