ڈیزیز سرویلنس اور رپورٹنگ میں جدت لا کر بیماریوں کی روک تھام ممکن بنانا ہمارا عزم ہے: محکمہ لائیوسٹاک پنجاب
(لائیوسٹاک پاکستان) ڈیزیز سرویلنس اور رپورٹنگ میں جدت لا کر بیماریوں کی روک تھام ممکن بنانا ہمارا عزم ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل (توسیع)ڈاکٹر اقبال شاہد نے ایک روزہ تربیتی پروگرام کے دوران کیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری لائیوسٹاک کی ہدایت پر محکمہ لائیوسٹاک میں ڈیزیز سرویلنس بارے تربیتی پروگرام کا انعقاد ہوا۔ تربیتی پروگرام میں سلاٹر ہاوس اورکیٹل مارکیٹ سے متعلقہ محکمانہ افسران نے شرکت کی۔ ڈیزیز انویسٹی گیشن اینڈ کنٹرولنگ آفیسر ڈاکٹر حلیمہ سعدیہ نے شرکاءکو تربیتی پروگرام کے اغراض و مقاصد بارے بتایا۔ ڈائریکٹر جنرل (توسیع)نے ٹریننگ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک کی ADRS-Infoموبائل ایپلی کیشن جانوروں میں بیماریوں کی بروقت رپورٹنگ ، سرویلنس اور ڈیزیز میپنگ کے لیے اپنی طرز کا جدید ترین سسٹم ہے جس میں اب ذبح خانوں اور مویشی منڈیوں میں لائے جانے والے مویشیوں کی صحت بارے ماڈیولز شامل کئے گئے ہیں تاکہ بیماری کی بروقت اطلاع اور روک تھام کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے ۔
نیز ان کا کہنا تھا کہ ڈیزیز رپورٹنگ اور سرویلنس میں تسلسل سے بیماریوں کا روک تھام ممکن ہے ۔شرکاءکو ڈیزیز رپورٹنگ اور سرویلنس سے متعلق ADRS-Info ایپ کے ذریعے تربیت فراہم کی گئی۔ڈائریکٹر جنرل (توسیع)ڈاکٹر شاہد اقبال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹر ی لائیوسٹاک کے ویژن کے مطابق ڈیزیز سرویلنس اور رپورٹنگ میں جدت سے بیماریوں کی روک تھام کے بارے میں موثر حکمت عملی مرتب کی جاسکتی ہے۔
ٹریننگ کے اختتام پر شرکاءمیں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے۔ تربیتی پروگرام میں محکمانہ افسران اور ڈائریکٹر لائیوسٹاک لاہور ڈویژن نے بھی شرکت کی۔