وزیر زراعت پنجاب کی زیرصدارت لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس

وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی کی زیرصدارت بفیلو ریسرچ انسٹیٹیوٹ پتوکی میں لائیو سٹاک ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کا انعقاد۔

(لائیوسٹاک پاکستان) صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک، سربراہ سپشل مانیٹرنگ یونٹ چیف منسٹر پنجاب فضیل آصف اور سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب نوید شیرازی کی بھی اجلاس میں شرکت۔دورہ کا مقصد محکمہ لائیو سٹاک کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔”ویکسین پروڈکشن، ڈیزیز فری زونز اور آئی وی ایف ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور تحقیقی تعاون کے مواقع موجود ہیں” سیکرٹری لائیوسٹاک نوید حیدر شیرازی”

محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کے منصوبہ جات کمرشل بنیادوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ترتیب دئیے جائیں اور ان پراجیکٹس کو سی پیک کی افادیت کے مد نظر اپ سکیل کیا جائے۔مقامی سطح پر لائیو سٹاک سیکٹر کی بہتری کے منصوبہ جات شروع کئے جائیں جن سے پیداوار میں اضافہ ہوسکے” صوبائی وزیر زراعت حسین جہانیاں گردیزی”

آئی وی ایف، ایمبریو ٹراسفر اور جینیاتی تحقیق بارے جامع روڈمیپ اگلے اجلاس تک مرتب کیا جاۓ” وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک”

قابل اعتماد ڈیٹا کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے نیز سی پیک کے تحت ممکنہ سرمایہ کاری بارے پلان ترتیب دینے میں نجی شعبہ سے بھی مشاورت کی جائے” سربراہ سپیشل مانیٹرنگ یونٹ فضیل آصفاہم اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری (پلاننگ) خالد محمود چوہدری، ڈپٹی سیکرٹری (ٹیکنیکل) ڈاکٹر عثمان طاہر اور ڈائریکٹر جنرل توسیع ڈاکٹر احتشام الحق سمیت دیگر افسران کی بھی شرکت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے