زراعت اور لائیوسٹاک کی پیداواربڑھنے سے ملک ترقی کریگا، صوبائی وزیر

کورونا سے جہاں دیگر شعبے متاثروہیں لائیو اسٹاک کو بھی چیلنجز کا سامنا،صوبائی وزیر

حیدرآباد: صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ فشریز انجینئر عبدالباری پتافی نے کہا ہے کہ شعبہ لائیو اسٹاک کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کیلئے ضروری ہے کہ دیہی علاقوں کے مویشی مالکان میں مویشیوں کی افزائش کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ شعور بیدار کیا جائے جس کیلئے محکمہ لائیو اسٹاک کے افسران کا کردار انتہائی اہم ہے ۔وہ ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک حیدرآباد کے دفتر میں ورلڈ بینک کے تعاون سے صوبے میں چلر لگانے کا منصوبہ مکمل ہونے پر عملے میں موٹر سائیکلیں تقسیم کرنے کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت اورلائیو اسٹاک ہی بنیادی شعبے ہیں جن سے ملکوں کی ترقی منسلک ہے ،پیداوار میں اضافے سے ہی ملکی معیشت مستحکم ہوگی اور صوبے اور ملک میں ترقی آئے گی۔ ورلڈ بینک کے تعاون سے صوبے کے مختلف اضلاع میں149 چلرلگائے گئے ہیں ،چلر لگانے کا مقصد لائیو اسٹاک کی پیداوار اور آمدنی میں اضافہ کرنا ہے ، چلر نصب ہونے کے بعد اب لائیو اسٹاک کی پیداوار ایک ضلع سے دوسرے ضلع منتقل کرکے پیسہ کمایا جا سکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے