مشینری خریداری: 50فیصد رعایت کاشتکاروں سے درخواستیں طلب

لاہور(اکنامک رپورٹر) وزیر اعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے اور مشینی زراعت کے فروغ کیلئے کاشتکاروں کو50 فیصد رعایتی قیمت پر سمال سیڈ ڈرل،تھریشر فار آئل سیڈ(کینولا) کی فراہمی کیلئے محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔اس ضمن میں ایسے کاشتکار/ مزارع/ٹھیکیدار جو12.5ایکڑ تک زمین اور کم ازکم50 ہارس پاور ٹریکٹر کا مالک ہو درخواست دینے کا اہل ہوگا۔زرعی رقبہ کی مشترکہ ملکیت کی صورت میں خاندان کا صرف ایک فرد سبسڈی سکیم کیلئے اہل ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے