زرعی شعبہ کی بہتری،پیداوار میں اضافے کیلئے ٹاسک فورس قائم
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی سے پروگریسوفارمرز کے وفدنے تفصیلی ملاقات کی اور کاٹن، گندم،گنا،مکئی اور دیگرفصلوں کی بہتر پیداوار کے لئے تجاویز پیش کیں۔لائیوسٹاک اور فش فارمرز نے مسائل اور سفارشات بیان کیں۔ملاقات میں زرعی اجناس،لائیوسٹاک او رفش کی زیادہ پیداوار کے لئے موثر اقدامات کرنے اور ریسرچ کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
لاہور(لائیوسٹاک پاکستان) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مشکلات کا شکار پنجاب کے کاشتکاروں اور کسانوں کے مسائل کے فوری حل کی خاطرہنگامی بنیادوں پر انقلابی فیصلوں کااعلان کیاہے۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پروگریسو فارمرز کے50رکنی وفد کو ملاقات کےلئے آفس بلا کر بریفنگ لی۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی سے پروگریسوفارمرز کے وفدنے تفصیلی ملاقات کی اور کاٹن، گندم،گنا،مکئی اور دیگرفصلوں کی بہتر پیداوار کے لئے تجاویز پیش کیں۔لائیوسٹاک اور فش فارمرز نے مسائل اور سفارشات بیان کیں۔ ملاقات میں زرعی اجناس،لائیوسٹاک او رفش کی زیادہ پیداوار کے لئے موثر اقدامات کرنے اور ریسرچ کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔گوہر اعجاز نے اپٹما فاﺅنڈیشن کی طرف سے کاٹن کی کاشت بڑھانے کے لئے ریسرچ کی خاطر 100 کروڑ روپے کے فنڈ کے قیام کااعلان کیا۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے زرعی شعبہ کی بہتری، پیداوار میں اضافے اور مارکیٹ تک آسان رسائی کے لئے ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری دی۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی ٹاسک فورس کے چیئرمین ہوں گے۔ٹاسک فورس میں نگران صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویر، سیکرٹریز زراعت،آبپاشی، لائیوسٹاک، زرعی ریسرچ اداروں کے سربراہان،گوہر اعجاز، سید یاور علی، ذکا اشرف اور فواد مختار شامل ہوں گے۔ٹاسک فورس 7روز میں زرعی پیداوار میں اضافے،نئے بیجوں کے استعمال، مارکیٹ تک آسان رسائی اور دیگر امور کے بارے میں سفارشات پیش کرے گی۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ ٹاسک فورس کی سفارشات کی روشنی میں فی الفور فیصلے کئے جائیں گے۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تمام وزراءکو ڈویژن کی سطح پر کاشتکارو ں کے ساتھ ملاقات کاٹاسک دیا۔ صوبائی وزراءکمشنرز کے ساتھ مل کر کاشتکارو ں کے مسائل سنیں گے اور ان کے حل کے لئے ضروری اقدامات کریں گے۔اپٹما فاﺅنڈیشن زرعی یونیورسٹیوں میں کاٹن اوردیگر فصلوں کے بہتر بیج پر ریسرچ کے لئے فنڈنگ کرے گی۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کھاد کی فراہمی یقینی بنانے اور بلیک مارکیٹنگ روکنے کےلئے موثر اقدامات کی ہدایت کی جبکہ ٹیوب ویل کے بجلی بل میں جی ایس ٹی پر سبسڈی بحال کرنے کےلئے وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کافیصلہ کیاگیا۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لمپی سکن ویکسی نیشن مہم تیز کرنے کی ہدایت کی اور فش فارمرزکے مسائل حل کرنے کےلئے تجاویز مرتب کرنے کا حکم دیا۔ لاہور میں فش مارکیٹ منتقل کرنے کےلئے قابل عمل اقدامات کاجائزہ لیا گیا۔ اٹک میں فصلیں تباہ کرنےوالے جانور تلف کرنے پر اتفاق کیاگیا۔محسن نقوی نے کہا کہ کاشتکاروں کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں اورجو کچھ بھی ہوسکا وہ کریں گے۔
پروگریسو فارمرز کے وفد میں خالد محمود کھوکھر، چوہدری جواد احمد، چوہدری حسن اکرم،چوہدری رضوان اقبال،چوہدری بلال ارشد، چوہدری محمد یاسین، ابو بکر توصیف، حافظ محمد حفیظ، سید شفقت حسین بخاری اور دیگر شامل تھے۔ صوبائی وزراءایس ایم تنویر،عامرمیر، گوہر اعجاز، سید یاور علی، چوہدری ذکاءاشرف، فواد مختار، سیکرٹریز زراعت،آبپاشی، لائیوسٹاک، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔