محکمہ زراعت پنجاب میں جونیئر کلرک بھرتی نہ کرنے کے خلاف درخواست پر چیف سیکرٹری کو نوٹس جاری

(لائیوسٹاک پاکستان) لاہور ہائی کورٹ نے محکمہ زراعت میں جونیئر کلرک بھرتی نہ کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری کامران علی افضل کو نوٹس جاری کر دیئے اورجواب طلب کر لیا جسٹس شاہد وحید نے محمد عثمان انورکی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں کہا گیا کہ درخواستگزار کا والد محمد انوارالحق زرعی ایگریکلچرل ریسرچ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد میں فیلڈ اسسٹنٹ تھا والد کی ریٹائرمنٹ پر درخواستگزار نے اسی انسٹیٹیوٹ میں جونیئر کلرک بھرتی ہونے کیلئے اپلائی کیا متعلقہ افسران اور چیف سیکرٹری تک درخواستیں دیں، داد رسی نہ ہونے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا عدالت نے 3 فروری کو چیف سیکرٹری کوزیرالتواء اپیل پر فیصلے کا حکم دیا لیکن عمل درآمد نہیں ہوا لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ حکم عدولی پرچیف سیکرٹری کامران علی افضل سمیت دیگرافسران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے