چکوال میں جانوروں کی ہلاکت کا معاملہ، سیکرٹری لائیوسٹاک کا نوٹس

سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب نوید حیدر شیرازی کا فوری نوٹس اور ایکشن.

(لائیوسٹاک پاکستان) "ڈی جی ریسرچ اور ڈی جی ایکسٹینشن کی سربراہی میں 3 ہنگامی ٹیمیں ضلع چکوال میں موجود ہیں۔ ہلاک ہونیوالے جانوروں کا پوسٹمارٹم جبکہ متاثرہ جانوروں کے نمونہ جات اکٹھے کئے جاچکے ہیں۔جانوروں کے خون، فضلہ، خوراک اور پانی کے نمونہ جات لیبارٹریز میں بھجوائے جا چکے ہیں۔لیبارٹری تجزیے اور پوسٹمارٹم کی روشنی میں تمام ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔بیماری کی نوعیت غیر موذی ہے نیز محکمہ کے ویٹرنری ڈاکٹرز اور عملہ متاثرہ ضلع میں ہمہ وقت الرٹ ہے۔ضلع چکوال کے 10 کلومیٹر اطراف ڈیزیز سرویلنس ٹیمیں روانہ کی جاچکی ہیں۔” سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب نوید حیدر شیرازی

ڈائریکٹر جنرل (توسیع) ڈاکٹر احتشام الحق کی ضلع چکوال میں بنائی گئی خصوصی سرویلنس ٹیموں سے ملاقات۔ ہستال گاؤں میں جانوروں کی مبینہ ہلاکت کے معاملہ میں سیکرٹری لائیوسٹاک کی ہدایات پر محکمہ کی ہنگامی ٹیمیں چکوال میں موجود ہیں۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے جانوروں کی تعداد بڑھا چڑھا کر پیش کی گئی تھی۔ مزید براں حتمی رپورٹ سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب کو جلد پیش کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے