جانوروں کیلئے زہر قاتل مڈ کی سرعام فروخت جاری

(لائیوسٹاک پاکستان) جانوروں کیلئے زہر قاتل مڈ کی سرعام فروخت جاری تفصیل کے مطابق احسان پور،رکن پور شہر میں  جانور پال اونے پونے مڈ خرید کر لے جاتے ہیں اور اپنے جانوروں کو استعمال کرواتے ہیں۔مڈ کے استعمال کروانے سے جانور وقتی طور پر فربہ ہو جاتے ہیں اور دودھ دینے والے  جانوروں کا دودھ بھی بڑھ جاتا ہے لیکن مڈ کے  چند دنوں کے مسلسل استعمال کروانے سے جانوروں کے اندر زہریلے اثرات نمودار ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور قیمتی جانور لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔محکمہ لائیوسٹاک کے ڈپٹی ڈی ایل او ڈاکٹر طاہر گلزار کے نوٹس میں دینے کے باوجود جانوروں کیلئے  مڈ کی فروخت ہو رہی ہے اہل علاقہ نے پٹی کمشنر رحیم یار خان سے نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے