ڈیری فارمرایسوسی ایشن کا خشک دودھ کی در آمد پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

قوم تازہ دودھ کے استعمال کی عادی ، برانڈز انسانی استعمال کیلئے غیر محفوظ،شاکر عمر

کراچی(بزنس رپورٹر)ڈیری فارمرز نے حکومت سے خشک دودھ کی در آمد پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا ہے جبکہ ڈیری فارمرز کیلئے ریلیف پیکیج بھی مانگ لیا ہے۔ ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کی جانب سے اس ضمن میں وزیر اعظم عمران خان کو ایک خط ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات اور کھپت کے ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستانی قوم تازہ دودھ کے استعمال کی عادی ہے ،سپریم کورٹ کے قائم کردہ تحقیقاتی کمیشن نے اپنی رپورٹ پیش کی تھی کہ دودھ کے زیادہ تر برانڈز ذائقہ تیار کرنے اور اس کی شیلف زندگی کو طول دینے کیلئے فارملین ، کین شوگر اور تیل میں ملاوٹ کی وجہ سے انسانی استعمال کیلئے غیر محفوظ ہیں۔ ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمر گجر نے کہا کہ حالیہ صورتحال میں ڈیری سیکٹر کو منافع کی صورتحال کا سامنا نہیں ہے لیکن وہ خدمات کی فراہمی ، ان کے کاروبار اور روزگار کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہیں ، تاہم مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے خشک دودھ کی در آمد پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے