وزیراعلیٰ نے جون میں ماہی گیری پر عائد پابندی ختم کردی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ نے جون میں ماہی گیری پر عائد پابندی ختم کردی ۔سید مراد علی شاہ نے طوفانوں اور جاری CoVID-19 صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہ جون 2020 میں ماہی گیری پر پابندی ختم کرکے ماہی گیروں کو ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ منگل کو پیپلز پارٹی کے ایم این اے قادر پٹیل سے ملاقات میں کیا گیا ، وزیر اعلی ہاؤس میں ملاقات کے دوران ایم این اے قادر پٹیل نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ ماہی گیر طوفان، تیز جوار اور جاری کورونا وائرس صورتحال کی وجہ سے گذشتہ آٹھ سے دس ماہ سے بہت زیادہ نقصان اٹھا چکے ہیں اور اب ماہی گیری پر پابندی کے سالانہ دو ماہ ہوچکے ہیں، ایسی صورتحال میں ماہی گیر اپنا گذر سفر نہیں کرسکیں گے۔

18 thoughts on “وزیراعلیٰ نے جون میں ماہی گیری پر عائد پابندی ختم کردی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔