پرندوں کے شکاری کو10ہزار جرمانہ ،پرندے آزاد
محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے جال ڈال کر پرندوں کو پکڑنے والے شکاری کو گرفتار کر لیا
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) سیشن جج کی نگرانی میں پرندوں کو آزاد کر دیا گیا ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے مجرم عبدالرحمن کو 10 ہزار جرمانہ عائد کر دیا ، عبدالرحمن کو ہتھکڑی لگا کر جوڈیشل مجسٹریٹ محمد ذیشان کی عدالت میں پرندوں سمیت پیش کیا ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چودھری ہمایوں امتیاز نے جوڈیشل افسروں ، صدر و سیکرٹری بار کے ہمراہ پرندوں کو سیشن کورٹ کے احاطہ میں آزاد کروا یا اور جرمانہ کی ادائیگی پر مجرم کوچھوڑ دیا گیا ۔