گرمی کی بڑھتی شدت دماغ پر کیا اثرات مرتب کرتی ہے؟جانئے

(ویب ڈیسک)ماہرین نے گرمی کی بڑھتی شدت کے باعث دماغ پر ہونیوالے اثرات کی حقیقت بیان کردی۔

تفصیلات کےمطابق ماہرین نے تحقیق میں دریافت کیا ہے کہ معمول کے درجہ حرارت میں محض ایک ڈگری سینٹی گریڈ اضافے سے بھی ڈپریشن اور انزائٹی سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے،موسمیاتی عناصر اور ذہنی صحت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کے درمیان تعلق موجود ہے۔کیلیفورنیا یونیورسٹی کے موسمیاتی ماہر اور ایسوسی ایٹ پروفیسر روبن کوپر نے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ہر سال بہت زیادہ گرم دنوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے لوگوں کے ذہنی استحکام کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں کو ذہنی صحت کے لیے ایک بحران کے طور پر دیکھنا چاہیے۔سائنسدانوں نے درجہ حرارت میں اضافے سے نیند متاثر ہونے کے باعث ذہنی، سماجی اور حیاتیاتی عناصر میں آنے والی منفی تبدیلیوں کی نشاندہی بھی کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نیند متاثر ہونے سے دماغی ہارمونز اور اہم نیورو ٹرانسمیٹرز کے افعال متاثر ہوتے ہیں۔