آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصدتک اضافے کا امکان

اسلام آباد(لائیوسٹاک پاکستان) آئندہ  مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصدتک اضافے کا  امکان تاہم ایف بی آر کی جانب سے تجاویز ماہ مارچ کے آخر میں کابینہ میں پیش کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی پے اینڈ پنشن کمیٹی اس حوالے سے بجٹ تجاویز تیار کررہی ہے جس میں سکیل1تا16کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد تک اضافے کا امکان ہے ملازمین کے مطالبات کی روشنی میں سفارشات مرتب کی جارہی ہیں ان میں ملازمین کا مطالبہ ہے کہ مہنگائی کے حساب سے پنشن میں اضافہ کیا جائے ، ڈسپیرٹی الائونس میں سوفیصد تک اضافہ کیا جائے کیونکہ کچھ اداروں کے ملازمین کا ڈسپیریٹی الائونس عام سرکاری ملازم کی نسبت دو سے چارگنا زیادہ  ہے  جودیا جارہاہے 4ایڈہاک ریلیف ہیں جو منظور کیے جائیں ، ٹائم سکیل پرموشن دی جائے جبکہ میڈیکل ،کنونس الائونس میں اضافہ کے مطالبات ہیں جن پر ایف بی آر کی کمیٹی غور کررہی ہے جبکہ لیب اٹینڈنٹ، ٹیکنیشن ،ٹیکنیکل سٹاف کے معاملات پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔