عیدالاضحیٰ کی آمد , قصابوں کے کورونا ٹیسٹ شروع

قربانی کے جانورذبح کرنیوالے افرادکے ٹیسٹ پنجاب حکومت کی طرف سے مفت کئے جائیں گے ،لالہ موسیٰ تحصیل ہسپتال میں کوئی قصاب ٹیسٹ کیلئے نہ آیا

لالہ موسیٰ(نمائندہ ) سرکاری ہسپتالوں میں قصابوں کے کوروناٹیسٹ کاآغازکردیاگیا، تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر قصاب یا وہ افراد جوقربانی کے جانور خود ذبح کرینگے ، ان کا کورونا ٹیسٹ پنجاب حکومت کی طرف سے مفت کیا جائے گا،تحصیل لیول ہسپتال لالہ موسیٰ کی طرف سے قصابوں کو پیغام بھجوائے گئے لیکن منگل کو کوئی قصاب ٹیسٹ کیلئے نہیں آیا،ذرائع کے مطابق تحصیل ہسپتال کے سینٹری انسپکٹر آج دوبارہ قصابوں کو ٹیسٹوں کاکہیں گے ،بتایا گیاہے کہ عیدالاضحی کے ایام میں انتظامیہ کی طرف سے تشکیل دی گئی ٹیمیں قصابوں کو چیک کریں گی اور جس قصاب کے پاس کورونا نیگیٹو کی رپورٹ نہ پائی گئی اس کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔شہریوں نے کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے حکو متی اقدامات کو سراہتے ہوئے سختی سے عملدر آ مد کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔