کٹا بھینس بچاؤ اور کٹا فربہ پروگرام کے تحت کامیاب مویشی پال حضرات میں 17 لاکھ سے زائد روپے مالیت کے چیک تقسیم
ملتان (لائیوسٹاک پاکستان) ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن ریسرچ اینڈ پروڈکشن (ساؤتھ پنجاب) ڈاکٹر محمود اعجاز گورسی نے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ملتان ڈاکٹر غلام نبی کے ہمراہ تحصیل جلال پور پیر والا ضلع ملتان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کٹا بھینس بچاؤ اور کٹا فربہ پروگرام کے تحت کامیاب ہونے والی981 مویشی پال حضرات میں 17 لاکھ 21 ہزار چار سو ستّانوے روپے مالیت کے چیک تقسیم کیے۔
انہوں نے سول ویٹرنری ہسپتال جلالپور پیروالا کا دورہبھی کیا اورمویشی پال حضرات کو دی جانے والی سہولیات کا معائنہ اور ادویات اور حفاظتی ٹیکہ جات کی دستیابی کوچیک کیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ملتان ڈاکٹر غلام نبی نے ضلع ملتان میں لمپی سکن ڈیزیز کے خلاف حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کی مہم اور اے ڈی پی سکیم 2022 -23 کے تحت ضلع بھر میں تعمیر ہونے والی دس نئے سول ڈسپنسریوں کی فزیکل پراگریس بارے بریفنگ دی اور زیرتعمیر سول ویٹرنری ڈسپنسری کرمووالی کے جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔
انہوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ملتان کو وقت پر اہداف مکمل کرنے کی تاکید کی۔ ڈائریکٹر جنرل نے موبائل ویٹرنری ڈسپنسریوں ، سہولت سنٹر جلال پور پیر والا کا بھی معائنہ کیااور تحصیل جلالپور کے افسران کے ساتھ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک تحصیل جلال پور پیر والا کے دفتر میں میٹنگ کی۔انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ مویشی پال حضرات کو سروسز مہیا کرنے کے معیار کو بہتر ین بنایا جائے۔