دور حا ضر میں نینو ٹیکنالوجی کے استعمال سے جا نوروں کی بیماریوں کے علاج، تحقیق ضروری
سیکر ٹری لا ئیو سٹاک محمد مسعو د انور کاویٹرنری یونیورسٹی لا ہور کا دورہ ‘ تشخیص کے حوا لے سے اسٹیٹ آف دی آرٹ لیبا رٹری سہو لیات کی تعریف
لاہور(لائیوسٹاک پاکستان) سیکر ٹری لا ئیو سٹاک اینڈ ڈیر ی ڈیویلپمنٹ ڈیپا رٹمنٹ پنجاب محمدمسعو د انور نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کادورہ کیا اور وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد سمیت سینئر فیکلٹی ممبران سے ملا قات کی ۔ در یں اثنا اجلا س کا انعقاد ہو ا جس کی صدارت سیکر ٹری لا ئیو سٹاک نے کی جس میں یو نیورسٹی کے سینئر فیکلٹی ممبران، محکمہ لائیو سٹاک سے ایڈیشنل سیکر ٹری پلاننگ خا لد محمود چو ہدری، ایڈیشنل سیکر ٹری ایڈ من محمد تنو یر ما جد، ایڈیشنل سیکر ٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر آصف سلیما ن سا ہی کے علا وہ نارتھ امریکن ویٹر نری لا ئسنسنگ کا امتحا ن پا س کرنے وا لے یونیورسٹی کے ہو نہا ر طلبہ، تحقیق کار اور آفیشلز کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔
اجلا س میں لا ئیو سٹاک سیکٹرکو در پیش مسا ئل، مویشیوں گا ئے بھینسو ں میں پا ئی جانے والی بیما ری لمپی سکن کے کنٹرول، متبا دل پولٹری فیڈ ، ٹریس ایبیلیٹی، بیما ریو ں کی سر ویلینس کےلئے تحقیق سے متعلقہ مختلف اُمور زیر بحث لائے گئے۔ اپنے خطاب میںسیکر ٹری لا ئیو سٹاک مسعود انو ر نے دور حا ضر میں نینوٹیکنالوجی کے استعمال سے جا نورو ں / مویشیو ں میں پا ئی جانے وا لی بیما ریو ں کے علاج اور تحقیق کر نے کی ضرورت و اہمیت پر زور دیا۔سیکر ٹری لا ئیو سٹاک نے ویٹر نری یونیورسٹی کے معیار تعلیم ، جانورو ں کے علا ج معا لجے سے متعلقہ کلینیکل ایکسٹینشن سروسز اور بیما ریو ں کی تشخیص کے حوا لے سے اسٹیٹ آف دی آرٹ لیبا رٹری سہو لیات کی تعریف کی جس سے مو یشی پال حضرات کی ایک بڑ ی تعداد رو زا نہ مستفید ہو رہی ہے۔قبل ازیں وائس چا نسلر نسیم احمد نے سیکر ٹری لا ئیو سٹاک کو و یٹر نر ی یو نیور سٹی کے مختلف تعلیمی ، تحقیقی، نصابی و غیر نصا بی سر گر میو ں میں یونیورسٹی کی رینکنگ ، کامیا بیوں، ایکسٹینشن و ٹریننگ پروگراموں اور کلینکل سروسز پر مبنی تفصیلی بریفنگ دی نیز یونیورسٹی کی دستا ویزی فلم بھی دکھا ئی ۔
بعد ازیں سیکر ٹری لا ئیو سٹاک مسعود انور نے پرو فیسر نسیم احمد کے ہمراہ ویٹر نری یونیورسٹی کے مختلف ڈیپا رٹمنٹس جن میں ویٹرنری اکیڈ می، با ئیو سیفٹی لیو ل تھری لیبارٹری، پیٹ سینٹر ، سپو رٹس کمپلیکس ، آو ٹ ڈور ہسپتال اور کوا لٹی آپریشن لیبا ر ٹری کا دورہ کیا جہا ں اُ نہیں ان تمام ڈیپا رٹمنٹس کے ہیڈز نے اپنے اپنے شعبہ جات کے بارے میں تفصیلی بر یفنگ دی نیز وہا ں جا نورو ں میں پا ئی جانے والی بیما ریو ںکی تشخیص و علا ج کے حوا لے سے مو جود سہو لیات او رسر و سز کا جائزہ لیا۔ سیکر ٹری لا ئیو سٹاک نے پیٹ سینٹر پر پا لتو جا نورو ں کے علا ج کےلئے آئے لو گو ں سے یونیورسٹی کی دی جانے وا لی طبی سروسز کے با رے میں پو چھا ۔ اپنے دورہ کے دوران سیکر ٹری لا ئیو سٹاک نے ہر یا لی کو فرو غ دینے کی غر ض سے یونیورسٹی کے ریسٹ ہا ﺅ س کے با ہر پودا بھی لگا یا۔