"مویشیوں میں چیچڑیوں سے پھیلنے والی بیماریوں” کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ

سیکرٹری لائیو سٹاک کی ہدایات پر محکمہ لائیو سٹاک کے زیر انتظام ورکشاپ کا انعقاد

(لائیوسٹاک پاکستان) ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر آصف سلیمان ساہی کی بطورِ مہمان خصوصی شرکت

محکمہ لائیو سٹاک کے افسران اور یونیورسٹی طلباء کو چیچڑیوں کی شناخت بارے عملی تربیت فراہم کی گئی۔

ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر آصف سلیمان ساہی کا کہنا تھا کہ چیچڑیوں مویشیوں میں مختلف امراض پھیلانے اور فارمر کے معاشی نقصان کا باعث بنتے ہیں۔ چیچڑیوں کی درست اور جلد شناخت بیماری کے تدارک میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ چیچڑیوں کے تدارک سے فُوڈ سیکیورٹی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ چیچڑیوں سے بچاؤ کی جدید ویکسین بنانے میں ویٹرنری یونیورسٹی سے ملکر کام کررہے ہیں۔ چیچڑیوں کی موجودگی کا پتہ لگانے کیلئے فارمر حضرات مویشیوں کا باقاعدگی سے معائنہ کریں۔ ماہرینمحکمانہ عملہ کو چیچڑیوں کی شناخت اور ان سے پھیلنے والے امراض کی تشخیص بارے تربیت فراہم کی جارہی ہے۔

مہمانِ خصوصی نے شریک افسران و طلباء میں اسناد بھی تقسیم کیں۔