مال شماری سے متعلق محکمہ لائیوسٹاک کا اعلیٰ سطحی اجلاس

سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب نوید حیدر شیرازی نے صدارت کی . ڈویژنل ڈائریکٹرز کی شرکت

"نئے و جاری اقدامات، سکیموں اور منصوبہ جات بارے کارکردگی رپورٹ مرتب کریں۔ ہر انتظامی افسر کو اپنی ڈویژن بارے اعدادوشمار کا پتہ ہونا چاہیئے۔ عوام کا پیسہ عوامی منصوبہ جات میں لگایا جائے جس سے لائیو سٹاک فارمر کو سہولت ملے۔ محکمہ کے تمام وسائل فارمرز کی امانت ہیں۔ تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز تمام ذیلی اداروں کی مانیٹرنگ یقینی بنائیں اور اپنا شیڈول مرتب کریں۔ تمام ہسپتالوں میں دستیاب سہولیات، ادویات اور ویکسین کا ریکارڈ اپ دیٹ رکھیں اور متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے علم میں بھی لائیں۔

پنجاب کے چھ اضلاع میں مال شماری کا آغاز ہو چکا ہے جسے 9211 ڈسٹم سے منسلک کیا جارہا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرز، ایڈیشنل ڈائریکٹرز اور ڈویژنل ڈائریکٹرز سمیت تمام افسران مال شماری کی مانیٹرنگ یقینی بنائیں۔” سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب نوید حیدر شیرازی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے