رنگ برنگی ٹافیاں،مشروب بچوں کے دماغ کے دشمن

دکانوں اور سٹور میں سجی رنگ برنگی ٹافیاں اور مشروبات بچوں کو اپنی طرف لبھاتی ہیں اور وہی ان کے دماغ کی دشمن بھی ہوسکتی ہیں

جارجیا(نیٹ نیوز)بچے اندھا دھند میٹھا کھاتے ہیں جس سے وہ موٹاپے اور دل کی بیماریوں کے شکار ہوسکتے ہیں لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ اس سے ان کی دماغی صلاحیت بالخصوص یادداشت شدید متاثر ہوسکتی ہے ۔یہ تحقیق جارجیا یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کے سائنسدانوں نے کی ہے ۔ انہوں تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ شکر کھانے سے معدے اور آنتوں میں پیرابیکٹیریوٹوئیڈز قسم کے بیکٹیریا کی تعداد غیرمعمولی طور پر بڑھ جاتی ہے ۔ اس سے معدے میں تندرست جرثوموں کا تناسب و توازن بگڑجاتا ہے ۔ یہ بیکٹیریا دماغی سرگرمی کو متاثر کرسکتا ہے ۔ ماہرین نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر بچوں اور نوعمروں میں شکر کی مقدار دس فیصد کم کردی جائے تو یادداشت اور دماغ کو بہت فائدہ ہوتا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے