چین کی براہ راست سرمایہ کاری،پاکستان ٹاپ 10ممالک میں شامل

عالمی سطح پر پہلی مرتبہ چین کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری (او ایف ڈی آئی) پہلے نمبر پر پہنچ گئی

اسلام آباد(خصوصی وقائع نگار) پاکستان چین کی بیرونی سرمایہ کاری میں بی آر آئی ممالک میں ٹاپ 10 اور عالمی سطح پر ٹاپ 20 ممالک میں شامل ہے ۔ گوادر پرو کے مطابق چین کی وزارت تجارت، قومی شماریات بیورو اور سٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج نے سالانہ شماریاتی اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں بیرون ملک براہ راست سرمایہ کاری ظاہر کی گئی ہے ۔ اعلامیہ کے مطابق 2020 میں چین نے 153.71 ارب ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کے ساتھ امر یکا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اس میں سالانہ 12.3 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ریجن وائز چینی سرمایہ کاری کا 58 فیصد حصہ ہانگ کانگ کو جاتا ہے ۔ بی آر آئی ممالک میں چین کی براہ راست سرمایہ کاری 22.54 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے جس میں 20.6 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ پاکستان میں چینی سرمایہ کاروں کیلئے ون ونڈو آپریشن کی سہولت سے مزید چینی سرمایہ کاری آنے کی توقع ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے