نجی کمپنی کو چین کیلئے گائے کا گوشت برآمد کرنیکی منظوری

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں لسٹڈ کمپنی کو چین کیلئے گوشت برآمد کرنے کی منظوری مل گئی ہے

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نجی کمپنی کی جانب سے لکھے گئے خط میں معلومات فراہم کی گئی ہیں کہ چینی کسٹمز اتھارٹیز نے کمپنی کو ہیٹ پراسس گائے کا گوشت چین برآمد کرنے کی رجسٹریشن کی اجازت دی ہے ۔خط کے مطابق کمپنی نے ہیٹ پراسس کے ذریعے گائے کے گوشت سے منہ اور کھر کی بیماری کے وائرس کو صاف کرنے کی مہارت حاصل کی ہے ۔کمپنی کے لکھے گئے خط کے مطابق اس مہارت کے سبب کمپنی کو دیگر منڈیوں تک بھی رسائی مل سکے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے