چینی ٹیکنالوجی کے تحت مکئی سویابین کی بوائی مکمل

موسم خزاں میں نمائشی پلاٹوں کا رقبہ 50فیصد اضافے کیساتھ 150 ایکڑ سے بڑھ گیا

اسلام آ باد(خصوصی وقائع نگار )چین کی مکئی سویابین پٹی انٹرکراپنگ ٹیکنالوجی کے تحت مکئی اور سویابین کی موسم خزاں کی بوائی مکمل ہو گئی ، اس ٹیکنالوجی کو 11اگست کو کسان کنونشن میں وزیراعظم عمران خان نے بھی سراہا تھا ، چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق مقامی طور پر مکئی سویا بین پٹی انٹرکراپنگ ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ اس موسم خزاں میں نمائشی پلاٹوں کا کل رقبہ 50 فیصد اضافے کیساتھ 150 ایکڑ سے بڑھ گیا ہے ، اس سیزن میں مجموعی طور پر 13 نمائشی پلاٹ ہیں ،پاکستانی کسانوں کی بڑی تعداد اس ٹیکنالوجی کو سیکھنا چاہتی ہے ،ٹریننگ انٹرکراپنگ سینٹرز میں دی جائے گی جو مشترکہ طور پر سچھوان زرعی یونیورسٹی اور اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور نے تعمیر کئے ہیں ،پچھلے سیزن میں مکئی سویابین کے پٹی انٹر کراپنگ نمائشی پلاٹوں نے امید افزا نتائج دیئے ہیں ، 12 آبپاشی والے کھیتوں میں مکئی اور سویابین کی مخلوط کاشت سے اوسط پیداوار بالترتیب 7603کلوگرام اور 1052 کلوگرام فی ہیکٹر تک پہنچ گئی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے