چینی سائنسدانوں نے درختوں کی پیداوار میں تیزی کے لیے جڑوں سے قلمیں لگانے کا منفرد طریقہ کار متعارف کرا دیا

اسلام آباد : چینی سائنسدانوں نے درختوں کی پیداوار میں تیزی کے لیے جڑوں سے قلمیں لگانے کا منفرد طریقہ کار متعارف کرایا ہے۔ بدلتے موسم اور ماحولیاتی تبدیلی کی بڑی وجہ دنیا سے جنگلات کا خاتمہ ہے۔ جنگلات کے رقبہ میں اضافہ کیلئے مختلف ممالک بڑے پیمانے پر شجرکاری کر رہے ہیں۔ پودوں کے تناور درخت بننے میں طویل وقت درکار ہوتا ہے۔

اس حوالہ سے چین کے سائنسدانوں نے درختوں کی تیز رفتار پیداوار کیلئے قلمیں لگانے کا نیا طریقہ کار متعارف کرایا ہے۔ درختوں کی قلمیں لگانے کے حوالہ سائنسی جریدے نیوفائیٹالوجسٹ میں شائع تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جڑوں کو قلم کی صورت میں کاٹ کر لگانے سے درختوں کے بڑھنے کی رفتار میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔ تحقیق کے سینئر محقق لوکیمنگ نے کہا ہے کہ جڑوں کو کاٹ کر قلمیں لگانے کا طریقہ بڑا موثر ہے۔ جس کے نتیجہ میں درختوں کی بڑھوتری کی شرح روائتی طریقوں سے لگائے جانے والے درختوں کے مقابلہ میں تیز ہو جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے