وزیراعلی پنجاب کا بڑا اعلان، گندم کی امدادی قیمت 3ہزار روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دیدی

لاہور (لائیوسٹاک پاکستان) وزیراعلی چودھری پرویز الہی نے گندم کے کاشتکاروں کیلئے بڑا اعلان کرتے ہوئے گندم کی امدادی قیمت 3 ہزار روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلی نے کہا کہ امدادی قیمت میں اضافے سے کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ ملے گااور اگلے برس گندم کے زیرکاشت رقبے میں اضافہ ہوگا۔

چودھری پرویز الہی ننے گندم اور آٹے کی سمگلنگ روکنے کیلئے موثر اقدامات کرنے کا حکم بھی دیا اور کہا کہ صوبے کے خارجی راستوں کی سخت مانیٹرنک کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں کے مقابلے میں پنجاب میں گندم اور آٹے کے نرخ کم ہیں۔محکمہ خوراک کے حکام متعلقہ اضلاع کے ڈی پی اوز اور ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ مل کر خارجی راستوں پر چیکنگ کے نظام کو مزید سخت اورگندم اور آٹے کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔

وزیراعلی چودھری پرویزالہی کی سربراہی میں پنجاب حکومت نے کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے گندم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت وزیراعلی آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ صوبائی وزراء سردار محسن لغاری، سردار حسنین بہادر دریشک، چیف سیکرٹری کامران افضل، سیکرٹریز خوراک، زراعت، خزانہ، سابق صدر بینک آف پنجاب ہمیش خان اور ڈائریکٹر خوراک نے اجلاس میں شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے