کنٹریکٹ ملازمین تاریخ تقرری سے مستقلی کیلئے متحد
مختلف محکموں کے کنٹریکٹ ملازمین تاریخ تقرری سے مستقلی کے لیے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو گئے
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)اجلاس میں مجوزہ طور پر پنجاب ایمپلائز سروس پروٹیکشن الائنس کاقیام عمل میں لایا گیا۔اجلاس نے تمام محکموں کے کنٹریکٹ ملازمین کی ایسوسی ایشنز کو19اگست کولاہور میں ہونے والے گرینڈ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) پنجاب بھر کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے کنٹریکٹ ملازمین مستقلی کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد، سروس پروٹیکشن کیلئے مجوزہ طور پر پنجاب ایمپلائز سروس پروٹیکشن الائنس قائم کر دیا، اجلاس میں سکول،کالج اور ہیڈز کی مختلف ایسوسی ایشنز، سینئر سٹاف ایسوسی ایشن کے حافظ عبد الناصر اورمحمد افضل، پیما کے ظفر اقبال وٹو، ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن کے عبدالرزاق نیازی اور یوسف ندیم، پیکٹ پنجاب کے کاشف شہزاد اور زوہیب نیازی،ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن کے رشید احمد بھٹی، محمد نعیم، کالج ونگ کے پروفیسر ندیم اشرفی، تنظیم اساتذہ کے عبدالسلام، سینئر ہیڈماسٹرطارق جاوید اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی اور 19اگست کے لاہور میں گرینڈ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔ انہوں نے حکومت سے تمام کنٹریکٹ ملازمین کو تاریخ تقرری سے تمام مراعات کے ساتھ مستقل کرنے اور کنٹریکٹ پالیسی کے خاتمہ کا مطالبہ کیا۔