حکومت کا کورونا کی وجہ سے سرکاری اداروں کے غیرحاضرملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر، لائیوسٹاک پاکستان )حکومت کا سرکاری اداروں کے غیرحاضرملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، بیشتر ملازمین بغیر رخصت لئے غیر حاضر، تحریری حکم کے اجراء تک کی گئی چھٹی "اتفاقیہ رخصت” شمار ہو گی،سی ڈی اے اور ایم سی آئی سمیت وفاقی سرکاری اداروں میں کورونا وائرس خوف کے باعث ملازمین کی عدم حاضری کا معاملہ سنگین ہوگیا ہے اور عملاً سر کاری اداروں میں کام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔ سرکاری اداروں نے غیر حاضر ملازمین کے خلاف انضباطی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذ رائع کے مطابق بیشتر ملازمین بغیر رخصت لئے غیر حاضر ہیں ۔ ذ رائع کے مطا بق بغیر اجازت مجاز اتھارٹی غیر حاضر ملازمین کیخلاف کارروائی کیجائے گی۔غیر حاضر افسران و ملازمین کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطا بق تحریری حکم کے اجراء تک کیجانے والی رخصت "اتفاقیہ رخصت” شمار ہو گی۔ آفس آرڈرز کے اجراء کے بعد قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی کیجائے گی۔ اکثر سرکاری اداروں میں افسران اور ملازمین کی حاضری محض 10 سے 20 فیصد ہے۔ ملازمین کی عدم حاضری کی وجہ سے سرکاری امور بری طرح متاثر ہیں۔ سرکاری امور کی بہتری کیلئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہر سرکاری ادارہ اپنے طور پر آفس آرڈر جاری کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے