کروناوائرس: ہاتھی کھیت میں بے ہوش ہوگئے

بیجنگ: چین میں لاک ڈاؤن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہاتھیوں نے مکئی کے کھیت پر دھاوا بول دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ چینی صونے یونن میں پیش آیا جہاں 14 ہاتھیوں کا جھنڈ کھانے کی تلاش میں مکئی کے کھیت میں جاگھسا لیکن انہیں یہ حرکت بہت مہنگی پڑی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین میں کروناوائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن ہے جس کے باعث شہریوں نے خود کو گھروں میں قید کررکھا ہے، ہاتھی اسی صورت حال کا فائدہ اٹھاتے کھیت میں آگئے۔

ہاتھی مکئی سے لطف اندوز تو ہوئے لیکن ساتھ ہی انہیں 30 کلو نشہ آور مشروب بھی مل گئی جسے پی کر دو ہاتھی بے ہوش ہوگئے۔ کیمرے کی آنکھ سے قید کی گئیں تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہوگئیں۔

سیکڑوں صارفین نے تصاویر پر دلچسپ تبصرے کیے۔ ایک نے لکھا کہ ’’اب ہاتھی بھی کروناوائرس کے پیش نظر آئیسولیشن کی زندگی گزار رہے ہیں‘‘۔ اب تک لاکھوں صارفین ان تصاویر کو دیکھ چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔