کپاس کو بچانے کیلئے بیالوجیکل طریقہ اپنائینگے، وزیر زراعت پنجاب

وزیر زراعت پنجاب حسین جہانیاں گردیزی نے کہاہے کہ کپاس کی فصل کو نقصان دہ کیڑوں سے بچانے کیلئے بیالوجیکل کنٹرول کے طریقوں کو فروغ دیا جائے گا

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار )کیمیکل کنٹرول کیلئے کیڑوں کی معاشی نقصان دہ حد کو مدنظر رکھا جائے گا۔ کپاس کی فصل کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے کم سپرے کرنے کی ٹیکنالوجی پر عمل کیا جائے گا۔ کیڑوں کے ہاٹ سپاٹ بننے سے پہلے صرف بیالوجیکل کنٹرول پر توجہ دی جائے گی۔ انہو ں نے اس سلسلے میں ڈاکٹر عابد محمودچیف ایگزیکٹو پارب کی قیادت میں ایک کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی جو ڈاکٹر ظفر ، ڈاکٹر شفقت اور ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ کے انٹومالوجسٹ و دیگر ممبران پر مشتمل ہوگی۔ یہ کمیٹی موثر بیالوجیکل کنٹرول کے فروغ کیلئے منصوبہ بندی اور حکمت عملی مرتب کرے گی جس پر آئندہ کاٹن سیزن میں عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کپاس کی پلاننگ کمیٹی کے چوتھے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے