کپاس کے نئے بیج کی تیاری کیلئے چین سے مدد لینے کا فیصلہ

(لاہور نیوز) کپاس کے نئے بیج کی تیاری کیلئے چین سے مدد لینے کا فیصلہ، کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے سبسڈیدی جائے گی۔

گورنر ہاؤس میں ایگریکلچر کمیٹی کا اہم اجلاس، چیئرمین سی پیک اتھارٹی کی کمیٹی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی۔   چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر منصوبہ شروع کرے گی۔ وزیر خوراک فخر امام بولے کپاس کی پیداوار اچھی ہوگی تو ٹیکسٹائل انڈسٹری ترقی کرے گی۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا چین نے پاکستان کیلئے خصوصی طور پر ایگری کلچر اتاشی کی تقرری کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے