ملک میں نئے گیس کے ذخائر دریافت ہوگئے

ویب ڈیسک:ماڑی پیٹرولیم کمپنی نے ملک میں نئے گیس کے ذخائر دریافت ہوگئے ہونے کا اعلان کر دیا۔

ماڑی پیٹرولیم کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کےمطابق صوبۂ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں نئے گیس کے ذخائر دریافت ہوگئے ہوئے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گھوٹکی میں ابتدائی طور پر یومیہ 51 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ماڑی پیٹرولیم کمپنی کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گھوٹکی میں گیس کے کنویں کی 1015 میٹر تک کھدائی کی گئی۔اس حوالے سے ماڑی پیٹرولیم کمپنی کے ایم ڈی فہیم حیدر کا کہنا ہے ک گھوٹکی کی یہ گیس کی دریافت کمپنی کی بڑی کامیابی ہے۔