لائیوسٹاک سمیت تمام افسر، ملازمین کو ویکسین کیلئے رجسٹرڈ کروائیں

روزانہ کی بنیاد پر ویکسین لگانے کی رپورٹ دفتر بھیجنے کی بھی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے کہا ہے کہ تمام محکموں کے ڈویژنل افسران چاروں اضلاع میں اپنے ملازمین کو فوری رجسٹرڈ کروائیں اور ان کی ویکسین کو یقینی بنائیں ۔ سرگودہا ڈویژن میں رجسٹریشن کی شروعات اچھی ہیں ہمیں ایک ہفتہ کی زبردست کوشش کر کے رجسٹریشن کو پچاس فیصد تک لے کر جانا ہے ۔ وہ کورونا ویکسین کے حوالہ سے جائزہ اجلاس سے خطاب کررہی تھیں ۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر شہباز حسین نقوی او رڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر رانا محمد ریاض کے علاوہ سکولز ایجوکیشن ’ ایکسائز ’ سپورٹس ’ پی ایچ اے ’ سوشل ویلفیئر ’ لیبر ’ کالجز ’ زراعت ’ لائیوسٹاک ’ سوئی گیس ’ فیسکو ’ انہار ’ ہائی ویز ’ ماہی پروری ’ جنگلات اور لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر محکموں کے ڈویژنل افسران نے شرکت کی ۔ کمشنر نے تمام ڈویژنل افسران کو فوکل پرسن مقرر کر کے اپنے تمام ماتحت ضلعی محکموں کے افسران اور ملازمین کی فوری رجسٹریشن کروا کر روزانہ کی بنیاد پر ویکسین لگانے کی رپورٹ ان کے دفتر بھجوانے کی ہدایت کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے