ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین پر پیڈا ایکٹ لگانے کا فیصلہ

یکم ستمبر سے ویکسی نیشن افراد کی چیکنگ سخت کردی جائے گی، جو شہری ویکسین نہیں لگوائے گا اس کو شاپنگ مالز یا کہیں بھی کوئی سروس فراہم نہیں ہوگی، شاپنگ مالز میں بھی ویکیس نیشن کی چیکنگ کی جائےگی۔

حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین پر پیڈا ایکٹ لگانے کا فیصلہ کرلیا، یکم ستمبر سے ویکسی نیشن افراد کی چیکنگ سخت کردی جائے گی، جو شہری ویکسین نہیں لگوائے گا اس کو شاپنگ مالز یا کہیں بھی کوئی سروس فراہم نہیں ہوگی، شاپنگ مالز میں بھی ویکیس نیشن کی چیکنگ کی جائےگی۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین پر پیڈ ایکٹ لگایا جائے گا۔

اس کے علاوہ یکم ستمبر سے شہر کے تمام شاپنگ مالز میں بغیر ویکسی نیشن آنے والے شہریوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کمشنر آفس لاہور میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے اور ایس اوپیز، ویکسین لگوانے کیلئے اقدامات کرنے کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں بغیر ویکسی نیشن شہریوں کیخلاف مزید سختیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے