زراعت کے شعبے کو خصوصی اہمیت دی جارہی ہے، سی پیک اتھارٹی حکام

اسلام آباد (لائیوسٹاک پاکستان) چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت زراعت کے شعبے کو خصوصی اہمیت دی جارہی ہے سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق چینی سرمایہ کاروں کیلئے زراعت و فوڈ پروڈکشن، پروسسنگ، لاجسٹک و مارکیٹنگ میں وسیع مواقع، زراعت کے شعبے میں جوائنٹ وینچرز اور بزنس ٹو بزنس روابط کو فروغ دیا جارہا ہے۔

سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت پاکستان میں چین کے تعاون سے صعنتی انقلاب برپا ہوگا۔ اس مرحلہ میں ملک کے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، فاٹا اور آزاد کشمیر میں مجموعی طور پر 9 صنعتی زونز بنائیں جائیں گے پاکستان اور چین موسمیاتی تبدیلی، آبی انتظام، جنگلات اور آلودگی سے پاک ماحول کی بحالی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی خصوصی توجہ دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے