سی پیک:شمسی توانائی منصوبوں سے پاکستانی زرعی پیداوار کو فروغ ملا

چین پاکستان میں توانائی کی قلت پر قابو پانے میں بڑا کردار ادا کر رہا ،ماہر توانائیشمسی ٹیوب ویلوں کی تنصیب سے ترشاوے پھلوں کے باغات میں اضافہ ہوا،کسان

اسلام آباد (رپورٹ) سی پیک نے شمسی توانائی کے ذریعے پاکستانی زرعی پیداوار کو فروغ دیا ۔ گوادر پرو کے مطابق توانائی کے ماہر محمد طارق نے کہا سی پیک کے تحت توانائی کے متعدد منصوبے بہت زیادہ متبادل قابل تجدید توانائی کے حصول پر مرکوز ہیں۔ در حقیقت چین پاکستان میں توانائی کی قلت پر قابو پانے میں ایک بڑا کردار ادا کر رہا ہے ۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ کے مقامی کاشت کار راحم خالق کے حوالے سے رپورٹ میں بتایاگیا کہ 1980 کی دہائی کے اوائل میں کسانوں نے الیکٹرک پاور جنریٹر سے چلنے والے ٹیوب ویل لگائے جس کی وجہ سے ترشاوے پھلوں کے باغات میں اضافہ ہوا ۔ کچھ کاشت کاروں نے ڈیزل جنریٹروں سے چلنے والے ٹیوب ویل بھی لگائے چنانچہ اس علاقے میں ٹیوب ویلوں کی آمد کے ساتھ ترشاوے پھلوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا، ر احم خالق نے گوادر پرو کو بتایا آج میری زمین نہ صرف میرے اہل خانہ کے لئے آمدنی کا ذریعہ ہے بلکہ باغات نے متعدد مقامی لوگوں کو عارضی ملازمتیں فراہم کی ہیں۔ زاہد شاہ شیر خانہ گاؤں کا ایک اور کسان ہے جو اپنے سنگترے کے باغات کو پانی دینے کے لئے بجلی اور ڈیزل دونوں سے چلنے والے ٹیوب ویلوں کا استعمال کرتا ہے تاہم وہ شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویل پر منتقلی کا سوچ رہا ہے ۔ انہوں نے گوادر پرو کو بتایا کہ بار بار لوڈشیڈنگ ، کم وولٹیج اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے میں شمسی ٹیوب ویلوں کی جانب جا رہا ہوں۔ اس علاقے میں 10 گھنٹے سے زیادہ سورج کی روشنی رہتی ہے جو شمسی نظام کی تنصیب کے لئے موزوں ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔