ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کو تیزی سے جوڑنے کیلئے نیامادہ ایجاد

پرتگال اور سپین کے سائنسدانوں نے مشترکہ تحقیق کرتے ہوئے ایک نیا مادہ ایجاد کرلیا

بارسلونا(نیٹ نیوز)جو ٹوٹی ہڈیوں کو تیزی سے دوبارہ جوڑنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے ،یہ منفرد مادہ ’’فائبریون‘‘ کہلانے والے ریشمی پروٹین اور مقناطیسی خصوصیات والے نینو ذرات کو یکجا کرکے تیار کیا گیا ہے ۔جب یہ مادہ کسی ٹوٹی ہڈی میں متاثرہ مقام پر لگا کر ارد گرد مقناطیسی میدان پیدا کیا جاتا ہے تو اس میں شامل خاص نینو ذرات، ہڈی کے صحت مند خلیات کو متاثرہ مقام کی طرف کھینچتے ہیں جو وہاں پہنچ کر ٹوٹی ہڈی کی مرمت شروع کردیتے ہیں اورزخم تیزی سے مندمل ہوجاتاہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے