کوے اوربن مانس ’’ذہنی صلاحیتوں‘‘ میں ہم پلہ

جرمن سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نوجوان کوے سماجی اور جسمانی ہنرمندی میں بن مانس ( چمپنزی )کے برابر ہوتے ہیں

میونخ (نیٹ نیوز) مطالعاتی رپورٹ کے مطابق کوے نہایت اعلیٰ دماغ کے حامل ہوتے ہیں، گو کہ کوے ساخت کے اعتبار سے ممالیہ جانوروں سے مختلف دماغ کے حامل ہوتے ہیں تاہم سوچنے کے اعتبار سے ان کی صلاحیت غیرمعمولی ہے ۔تجربات کے دوران کوؤں کو ذہانت کے اعتبار سے بن مانس کے انتہائی قریب پایا گیا۔کوؤں کی دماغی صلاحیتوں پر کی جانے والی اس تحقیق کے ذریعے کوؤں اور بندروں کی ہنرمندی کی جانچ کی گئی تھی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے