ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک کی مویشی پال اور طلبہ کو آگاہی

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ذاکر علی نے مویشی پال کسانوں اور طلبہ کو ڈاکومینٹری کے ذریعے آگاہی دی

محمد شمعون نذیر (لائیوسٹاک پاکستان) ملک میں گوشت اور پروٹین کے اضافے کے لئے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایت پر مویشی پال اور طلبہ میں آگاہی دینے کا سلسلہ جاری ہے موبائل وین کے ذریعے سے نواحی علاقہ موضع دولت آباد میں آگاہی دی گئی جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ذاکر علی نے مویشی پال کسانوں اور طلبہ کو ڈاکومینٹری کے ساتھ آگاہی دی انہوں نے کہا کہ آگاہی دینے کا مقصد ملک میں گوشت اور پروٹین کو بڑھوتری دینا ہے تاکہ ہر شخص صحتمند زندگی گزار سکے مرغبانی اور مویشیوں کے پالنے سے بہترین گوشت اور وافر مقدار میں انڈوں کو حاصل کیا جاسکتا ہے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر ذاکر نے کہا کہ ہم پورے ڈویژن میں مختلف علاقوں اور سکولوں میں جاکر ایسے آگاہی پروگرام دئیے جارہے ہیں آگاہی سیشن سے مویشی پال اور طلبہ نے خوش کا بھی اظہار کیا