ڈی سی خانیوال کا لائیو سٹاک فارم جہانگیر آباد کا معائنہ

میاں چنوں ( خبر نگار) ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی نے گورنمنٹ لائیو سٹاک فارم جہانگیر آباد کا دورہ کیا فارم کی کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جانوروں کو صحت مند دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ساہیوال گائے اور ولایتی گائے کا تقابلی جائزہ لیا فارم انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا اور آئندہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا فارم سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عزیز الرحمن چوہدری  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز قابضین اور سرکاری زمین کا ٹھیکہ ادا نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا بھی عندیہ دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے