ڈپٹی کمشنر کا وٹرنری ہسپتال کا دورہ ٗ سٹاف کی حاضری ٗ شعبوں کا معائنہ

جام پور (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک کا وٹرنری ہسپتال راجن پور ، جام پور کا دورہ۔اس موقع پر انہوں نے وٹرنری ڈاکٹرز اور عملہ کی حاضری ،میڈیسن ،صفائی،لیبارٹری ،ونڈا اور سہولت سنٹر کو چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر احمر نائیک نے وہاں پر موجود مویشی پال کسانوں سے گفتگو کی اور جانوروں کو دی جانے والی سہولیات بارے استفسار کیا۔ڈپٹی کمشنر راجن پور نے جانوروں کی ویکسی نیشن بارے بھی دریافت کیا۔اس موقع پر وٹرنری آفیسر ڈاکٹر محبوب اور دیگر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے