اداروں کو مزید فعال بنانے سے روزگار کے نئے مواقع میسر ہونگے: سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب اور جنوبی پنجاب کا اجلاس

لاہور( نمائندہ خصوصی) اداروں کو مزیدفعال بنانے سے روزگار کے نئے مواقع میسر ہو نگے۔ یہ بات سیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن (ر)ثاقب ظفر نے ایک محکمانہ اجلاس کے دوران کہی۔ تفصیلات کے مطابق لائیوسٹاک پنجاب میں سروسز کا معیار بہتر بنانے بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت سیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن (ر)ثاقب ظفر نے کی۔ اجلاس میں سیکرٹری لائیوسٹاک جنوبی پنجاب آفتاب احمد پیر زادہ نے خصوصی شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل (توسیع)ڈاکٹر نوید احمد نیازی نے محکمانہ خدمات بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔ اجلاس میں اوسطاً کم کیسز اور کم فعال اداروں میں مختلف سرگرمیاں شروع کرنے کی تجاویز پیش کی گئیں۔ سیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن (ر) ثاقب ظفر کا کہنا تھا کہ خدمات کی بہترین فراہمی بارے کوئی کسر اُٹھا نہ رکھی جائے۔ انہوں نے وسائل کے بہترین استعمال کے ساتھ سہولیات کو بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری سطح پر سائیلج پروڈکشن ماڈل جلد از جلد تیار کیا جائے تاکہ سائیلج کے استعمال بارے موثر آگاہی مہم چلائی جائے۔ انہوں نے فارمرز کی سہولت کے لیے دودھ اکٹھا کرنے کا منظم نظام مرتب کرنے کی ہدایت کی اور دور دراز علاقوں میں موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز کو مزید فعال بنانے کی بھی تاکید کی۔ اجلاس میں گوالہ کالونی لاہور میں بائیو گیس پلانٹ لگانے بارے تجاویز مرتب کرنے کی سفارش کی گئی۔ سیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن (ر)ثاقب ظفر کا کہنا تھا کہ سہولیات کی دستیابی اور خدمات میں بہتر ی سے روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔اجلاس میں سیکرٹریز لائیوسٹاک سمیت ڈائریکٹر جنرل(توسیع)اور ایڈیشنل سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے