لائیوسٹاک برآمدات میں اضافہ اولین ترجیح ہے، ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک (توسیع)

لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم پاکستان کے منصوبہ برائے دیہی مرغبانی سے نہ صرف حیوانی لحمیات کی کمی پوری کرنے میں مدد ملے گی بلکہ ملکی سطح پر غذایت کی کمی دور کرنے میں بھی معاونت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل (توسیع)ڈاکٹر نوید احمدخان نیازی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق سول ویٹرنری ہسپتال کاہنہ ضلع لاہور میں پولٹری یونٹس تقسیم کرنے کی ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈائریکٹر جنرل (توسیع)ڈاکٹر نوید احمد نیازی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں پانچ مرغیوں اور ایک مرغے پر مشتمل 60پولٹری یونٹس تقسیم کئے گئے۔ وزیر اعظم پاکستان کے اس چار سالہ منصوبہ کے تحت صوبہ بھرمیں 20لاکھ پرندے تقسیم کئے جائیں گے۔ڈائریکٹر جنرل(توسیع)نے فارمرز کو دیہی مرغبانی کے اس منصوبے کی افادیت بارے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ یہ پولٹری یونٹس نہ صرف دیسی مرغیوں کا بہترین نعم البدل ہیں بلکہ ملکی سطح پر غذایت کی کمی پوری کرنے میں بھی معاون ثابت ہوں گے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ حیوانی لحمیات کی کمی پورا کرنا،لائیوسٹاک مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ اور مویشی پال کی معاشی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ڈائریکٹر جنرل (توسیع)نے فارمرز سے دیہی مرغبانی کے منصوبہ بارے آراء اور تجاویز بھی لیں اور کہا کہ یہ منصوبہ اقوام متحدہ کے غذایت کے پروگرام کی تکمیل میں اہم کردار ادا کرے گا۔اس تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لاہوراور ڈائریکٹر کمیونی کیشن سمیت دیگر افسران اور مویشی پال حضرات کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔ See less

11 thoughts on “لائیوسٹاک برآمدات میں اضافہ اولین ترجیح ہے، ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک (توسیع)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔