وزارتِ آئی ٹی:ڈیجیٹل پاکستان2021پالیسی بنانیکا آغاز

پالیسی جدید تصورات، ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کی تعمیر کا کام بھی کریگی:امین الحق

اسلام آباد: وزارتِ آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے ڈیجیٹل پاکستان2021 پالیسی بنانے کے عمل کا آغاز کر دیا، وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا پالیسی نئی نسل کو ڈیجیٹل خدمات، ایپلیکیشنزاور مواد کی تیز تر فراہمی کیلئے جدید تصورات کی فراہمی کے ساتھ جامع ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کی تعمیر کا کام بھی کرے گی۔ وزراتِ آئی ٹی ڈیجیٹل پاکستان 2021 پالیسی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو شامل کرے گی اور مشاورتی اجلاس لاہور، کراچی، اسلام آباد میں ہونگے۔ سیکرٹری آئی ٹی شعیب احمد نے کہا ہم انڈسٹری اور تعلیمی شراکت داروں کو شامل کرکے ڈیجیٹل پاکستان 2018پالیسی کا ازسر نو جائزہ لے رہے ہیں۔ ممبر آئی ٹی ایم او آئی ٹی ٹی جنید امام نے کہا ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کیلئے سائبر سپیس، پرائیویسی اینڈ سکیورٹی اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ یقینی بنانا ضروری ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے