ڈائریکٹر لائیو سٹاک کی زیرِ صدارت محکمانہ کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس

سرگودھا (لائیوسٹاک پاکستان) ڈویژنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک سرگودھاڈویژن ڈاکٹر واجد ارشد خان کی زیرِ صدارت محکمہ لائیو سٹاک کے ضلع و تحصیل کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور گزشتہ 3 ماہ کی کارکردگی کے حوالے سے محکمہ کی کارکردگی کاجائزہ لیاگیا ۔اس موقع پر لائیو سٹاک کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔اجلاس میں لائیو سٹاک کی کارکردگی کو مزیدبہتر بنانے کی تجویز دی گئی تاکہ اُسے مزیدبہتر بنا کر عوامی سطح پر مویشی پال حضرات کو بہتر سہولیات فراہم کرکے پیداوار میں اضافہ کرکے ملکی ترقی میں لائیوسٹاک کے کردار کو اُجاگر کیا جاسکے۔

ڈائریکٹر ڈاکٹر واجد ارشدخان نے تمام شعبہ جات کے افسران پر زور دیا کہ وہ بیماریوں کی روک تھام کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کی بروقت تمام جانوروں کو لگانے کی تصدیق کریں ۔

اُنہوں نے ویٹرنری ہسپتالوں میں جانوروں کو علاج معالجے کی سہولیات بہتر انداز میں فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ دُوردراز کے علاقے کے مویشی پال حضرات کو اُن کے گھروں کی دہلیز پر سہولیات فراہم کی جائیں ۔

انہوں نے مزیدکہاکہ عطائی اور غیر تربیت یافتہ لوگوں کو قانون کیمطابق کٹہرے میں لایا جائے اور دیگر فیڈ ایکٹ اور پولٹری ایکٹ کے تحت کارکردگی کو مزیدبہتر بنانے پر بھی زور دیا ڈاکٹر واجد ارشد خان نے کہاکہ ملک میں موجود جانوروں کو غذائی پیداوار کے لحاظ سے بہتر بنانے کے لیے مصنوعی نسل کشی کا عملہ طے شدہ معیاری طریقے پر عمل درآمد کریں ۔