’’کموڈو ڈریگون‘‘نابود ہونے والے جانوروں میں شامل

انڈونیشیاکے ایک جزیرے میں رہنے والی مخلوق دنیا کی سب سے بڑی چھپکلی ’’کموڈو ڈریگون‘‘ کو نابود ہونے والے جانوروں میں شامل کر دیا گیا ہے

جکارتہ (نیٹ نیوز)ماحولیاتی معاملات پر نگاہ رکھنے والی بین الاقوامی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل برونو اوبرلی نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں واضح کیا کہ عظیم الجثہ چھپکلیوں کی قسم کموڈو ڈریگون کو بھی سمندری سطح بلند ہونے کے بعد سے سیلابوں کا مسلسل سامنا ہے اور اسے اُن جانوروں میں شامل کر دیا گیا ہے جن کی نسل کو معدوم ہونے کے خطرات لاحق ہو گئے ہیں،اس کی نسل کو بچانے کیلئے افزائش کے ہنگامی اقدامات ضروری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے