سردیوں میں پانی کم پینے کے نقصانات بارے جانئے

سردی کے موسم میں پانی کے استعمال میں کمی سے کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

لاہور(نیٹ نیوز)پانی انسانی جسم کے اندرونی درجہ حرارت کو قابو میں رکھنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے ۔تھکاوٹ، سستی اور دیگر ایسے مسائل کے باعث انسانی طبیعت اکتاہٹ کا شکار ہو جاتی ہے ۔ ایسے افراد موسمی بیماریاں جیسے نزلہ زکام وغیرہ کی بھی شکایت کثرت سے کرتے ہیں جس کی عام طور پر وجہ پانی کی قلت ہوتی ہے ۔ پانی کے زیادہ استعمال سے ایسے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔ جلد میں نمی کا تناسب برقرار رکھنے کیلئے پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیے ۔ روزانہ کم از کم آٹھ گلاس پانی پینے سے جسم سے زہریلے مواد خارج ہوتے رہتے ہیں۔ خوراک ہضم کرنے کیلئے جسم کو پانی کی مقررہ مقدار روزانہ چاہیے ہوتی ہے ۔ بدہضمی کا شکار لوگ اس بیماری کا علاج پانی کی کثرت سے کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے