محکمہ موسمیات کا خشک سالی الرٹ جاری، زراعت و لائیوسٹاک متاثر ہونے کا خدشہ

خشک سالی سے زراعت و لائیو اسٹاک متاثر ہوسکتی ہے،اسٹیک ہولڈرز اقدامات اٹھائیں، محکمہ موسمیات

کراچی: اکتوبر2020 سے مارچ 2021کے دوران ملک میں معمول سے 33.2 فیصد کم بارشیں ہوئی، موسم سرما میں کم بارشوں کے سبب سندھ کے کئی اضلاع میں خشک سالی کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔خشک سالی کے سبب متعلقہ اضلاع میں زراعت و لائیو اسٹاک متاثر ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے خشک سالی سے متعلق باضابطہ الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق اکتوبر سے مارچ کے دوران سندھ میں77.3 فیصد معمول سے کم بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔الرٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے جنوبی حصوں بدین، قمبرشہدادکوٹ، میرپورخاص، عمرکوٹ، سانگھڑ، ٹھٹھہ، تھرپارکر سجاول میں بھی کم درجے کی خشک سالی کا خدشہ ہے۔ اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خشک سالی سے نمٹنے کیلیے قبل از وقت اقدامات کئے جائے جبکہ موسم کی صورتحال کیلئے محکمہ موسمیات سے خود کو اپڈیٹ رکھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے