روزانہ دومرتبہ پھل، تین مرتبہ سبزیاں کھانے کے فوائد

سبزیوں اور پھل کے لاتعداد فوائد ہم جان چکے ہیں

ہارورڈ(نیٹ نیوز)اب خبر یہ ہے کہ اگر روزانہ دو مرتبہ پھلوں اور تین مرتبہ سبزیوں کی عادت اپنالی جائے تو اس سے امراض کو بھگانے اور عمربڑھانے میں مدد ملتی ہے ۔امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے جریدے ‘سرکیولیشن’ میں شائع ایک رپورٹ میں پوری دنیا سے 20 لاکھ افراد کا جائزہ پیش کیا گیا ہے ۔ سروے کے مطابق سبزیاں اور پھل کھانے سے کینسر، بلڈ پریشر، امراضِ قلب اور ذیابیطس جیسے خطرناک امراض کو ٹالا جاسکتا ہے ۔ سائنسدانوں نے کہا ہے کہ روزانہ تھوڑی تھوڑی مقدار میں پانچ مرتبہ پھل کھانا مفید ہے اور اس سے زائد مرتبہ کھانے سے کوئی خاص فائدہ حاصل نہیں ہوتا۔ ضروری ہے کہ اس میں تین مرتبہ سبزیاں اور دو مرتبہ پھلوں کو شامل کیا جائے ۔شماریاتی اعتبار سے کہیں تو پھل اور سبزیوں کا استعمال امراض سے 13 فیصد بچاتا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے